سیالکوٹ:فرد کیلئے 3لاکھ روپے رشوت لیتے پٹواری گر فتار
سیالکوٹ،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائی کے دوران شوکت علی پٹواری کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے کی نشان زدہ رقم برآمد ہوئی۔ کارروائی میں سرکل آفیسر رانا مبشر علی، محمد علیم اور وسیم طارق نے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ حلقہ پٹواری نے فرد کا اجرا کرنے کیلئے رشوت وصول کی تھی جس پر گرفتار کیا گیا۔