ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موبائل و نقدی چھین لی

 ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موبائل و نقدی چھین لی

محمد تیمور کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک 8ایم ایل کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر محمد طیب سے موبائل و نقدی چھین لی،33شمالی کے محمد تیمور کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش،للیانی کے شمس الدین کے گھر سے آٹھ من گندم،کلس شریف کے محمد وقاص کی حویلی سے بھاری مالیت کا سولر سسٹم،نیشنل ٹاؤن کے محمد طلحہ شوکت کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کامال وزر،مٹھہ لک سے محمد ممتاز،نہنگ سے مرید حسین،محمد ی کالونی سے اعجاز احمد،چونگی نمبر9سے حسن رضا،4 جنوبی کے ہارون عباس اورراجے والا کے محمد منیر کے ڈیرہ جات سے مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں