محرم جلوسوں کی مانیٹرنگ،کنٹرول روم فعال
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا مظفر گڑھ کا دورہ، جلوسوں کی نگران کیلئے انتظامات کا جائزہ عاشورہ محرم کو پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی اجلاس کو بریفنگ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا دورہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور جلوسوں و مجالس کی نگرانی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے انتظامی اور پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں اور انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں مربوط رابطے کے ذریعے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔