گیس کی طویل لوڈشیڈنگ،پریشر بھی کم،لوگ بازاری کھانا کھانے پر مجبور

گیس کی طویل لوڈشیڈنگ،پریشر بھی کم،لوگ بازاری کھانا کھانے پر مجبور

متبادل ایندھن بھی مہنگے داموں فروخت،ایل پی جی ڈیلرز اور غیر قانونی گیس ری فلنگ مراکز مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ،گیس کی فراہمی میں مسلسل تعطل کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے جبکہ متبادل ایندھن بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہو چکا ہے ، جبکہ بعض مقامات پر دوپہر کے اوقات میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی جاتی ہے ۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ کئی علاقوں میں صبح ناشتے کی تیاری بھی مشکل ہو گئی ہے ،لوگ گیس کی عدم دستیابی کے باعث وہ ایل پی جی استعمال کرنے یا بازار سے تیار کھانا خریدنے پر مجبور ہیں اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ایل پی جی ڈیلرز اور غیر قانونی گیس ری فلنگ مراکز مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشنوں پر ایل پی جی 520 روپے سے 570 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جو مقررہ نرخوں سے تقریباً 40 فیصد زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں