سیکٹر F-14، 15کی بروقت تکمیل ہاؤسنگ اتھارٹی کا بڑا قدم

سیکٹر F-14، 15کی بروقت تکمیل ہاؤسنگ اتھارٹی کا بڑا قدم

جدید شہری تقاضوں کے مطابق ماحول دوست ، پائیدار اور مثالی رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل FGEHA کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی متحرک قیادت میں سیکٹر F-14 اور F-15 کو اسلام آباد کے جدید، خوبصورت اور ماحول دوست رہائشی سیکٹرز میں شامل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اورخصوصی ہدایات کے مطابق مذکورہ سیکٹرز میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے ، الاٹیز کے مسائل حل کرنے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مسلسل اجلاسوں، فیلڈ وزٹس اور انتظامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔اتھارٹی کی قیادت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ سیکٹر F-14 اور F-15 کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق ایک ماحول دوست ، پائیدار اور مثالی رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو جلد از جلد پلاٹس کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اس موقع پر ان تمام الاٹیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اپنی واجب الادا اقساط بروقت جمع کروائیں اور منصوبے کی ترقی میں بھرپور تعاون کیا۔ اس صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی ہدایات پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تمام ریکارڈ، قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کا بغور جائزہ لیا۔کمیٹی کی سفارشات اور تمام قانونی و انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 6پلاٹس، جن کے مالکان نے سال 2016 سے مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی نہیں کی، ان کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں