ایل ڈی اے: 100 ارب روپے ریونیو ہدف رکھنے کا امکان

ایل ڈی اے: 100 ارب روپے ریونیو ہدف رکھنے کا امکان

مجوزہ منصوبے میں ایل ڈی اے سٹی آمدن کا سب سے بڑا بطور ذریعہ شامل

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی استحکام کے لیے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو پلان تیار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں ایل ڈی اے کے لیے 100 ارب روپے ریونیو ہدف مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔آمدن بڑھانے کے لیے ایل ڈی اے سٹی، کمرشلائزیشن اور نقشہ فیس کو مرکزی ذرائع بنایا جا رہا ہے ۔پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار ایل ڈی اے اتنے بڑے مالی ہدف کی جانب بڑھنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق مالی دباؤ، ترقیاتی ضروریات اور بڑے منصوبوں کے اخراجات کے درمیان لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے آمدن بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں ایل ڈی اے کے لیے ایک سو ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، جو ادارے کے قیام کے بعد اب تک کا سب سے بڑا مالی ہدف ہوگا۔اس مجوزہ منصوبے میں ایل ڈی اے سٹی کو آمدن کے سب سے بڑے ذریعے کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی سے تقریباً پچاس ارب روپے ریونیو حاصل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ، جس کے لیے کمرشل پلاٹس کی فروخت کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں