کامسیٹس یونیورسٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں معاہدہ

کامسیٹس یونیورسٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں معاہدہ

پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کامسیٹس یونیورسٹی اور پیپرا مشترکہ طورپر تیار کریں گے پیپرا کے ایم ڈی حسنات قریشی،کامسیٹس یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فہیم نے دستخط کیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) نے سپشلائزڈ سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ پروگرامز کے ذریعے پاکستان کے پبلک پروکیورمنٹ کے شعبے میں پیشہ ورانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں، پیپرا کے ایم ڈی حسنات قریشی اور کامسیٹس یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی نے دستخط کیے ۔ تقریب کی صدارت CUI کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کامسیٹس یونیورسٹی اور پیپرا مشترکہ طورپر تیار کریں گے ، اس میں شارٹ سرٹیفیکیٹ کورسز، ڈپلومہ ہوں گے ، پبلک پروکیورمنٹ کے نظام، کنٹریکٹ مینجمنٹ ، ریگولیٹری تعمیل ، احتساب، پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگیاس کا مقصد پاکستان میں باقاعدہ پروکیورمنٹ پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا ہے ۔یہ پروگرام سرکاری افسران،پروکیورمنٹ پریکٹیشنرز اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کھلے ہوں گے ، جو انہیں موثر خریداری کے انتظام کے لیے درکار علمی اور عملی مہارتیں فراہم کریں گے ، CUI کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ یہ پبلک پروکیورمنٹ میں پیشہ ورانہ معیار کو ادارہ جاتی شکل دینے کی بابت ایک اہم قدم ہے ۔پی پی آر اے کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے ریگولیٹری اصلاحات اور انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کے ذریعے خریداری کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے اتھارٹی کے عزم کو اجاگر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں