چلتی ٹرین سے تانبا چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا
ملزم نے بوگی کے واش روم کے عقب میں چھپ کر الیکٹرک تار کاٹی :پولیس
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین سے تانبے کے تار چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین سے تانبے کے تار چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ تار اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ۔گرفتار ملزم کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 12860 سے قیمتی الیکٹرک کاپر وائر چوری کر رہا تھا۔ریلوے پولیس کے مطابق ملزم نے بوگی کے واش روم کے عقب میں چھپ کر الیکٹرک تار کاٹی اور شلوار میں چھپا لی تھی، تاہم مشکوک حرکات پر جب اس کی تلاشی لی گئی تو چوری شدہ تانبے کے تار برآمد ہوئے ۔ملزم کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔