پولیس چیف کا آٹھویں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ
کراچی(اے پی پی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس کراچی آزاد خان نے آٹھویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
بدھ کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پرڈی آئی جیز ایسٹ، ساؤتھ اور ایس ایس پیز ایسٹ، ساؤتھ، کیماڑی اور سٹی نے سربراہ کراچی پولیس کو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مرکزی جلوس کے روٹ اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا۔