کارکردگی:ڈپٹی کمشنر ھ عثمان طاہر جپہ کاپنجاب میں دوسرا نمبر

 کارکردگی:ڈپٹی کمشنر ھ عثمان طاہر جپہ کاپنجاب میں دوسرا نمبر

عوامی خدمت، گڈ گورننس ،پرائس کنٹرول میں نمایاں کارکردگی دکھائی

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے ماہ مئی کی ڈپٹی کمشنرز پرفارمنس رینکنگ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ضلع مظفرگڑھ نے عوامی خدمت، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، پرائس کنٹرول، صفائی ستھرائی، عوامی شکایات کے ازالے اور انتظامی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مظفرگڑھ دوسرے نمبر پر رہا۔ عثمان طاہر جپہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، سرکاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو اس کامیابی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے ۔شہری، سماجی حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کامیابی پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں