جلوس،مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے ، نعمان صدیق

جلوس،مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے ، نعمان صدیق

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کااجلاس، 32کیسز پر غور،17منظور کرلئے گئے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی مانیٹرنگ مؤثر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، مواصلاتی انتظامات اور جلوسوں و مجالس کی نگرانی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے جبکہ متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت الرٹ رہیں۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی رابطے سے سکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 32 کیسز زیر غور آئے ۔ 17 کیسز منظور جبکہ 10 کو مشروط منظوری دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ آن لائن نظام سے شفافیت اور درخواستوں کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں