8محرم کو 79جلوس ،244 مجالس،15سواہلکار تعینات

8محرم کو 79جلوس ،244 مجالس،15سواہلکار تعینات

قانون ہاتھ میں لینے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ سکیورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی امن کمیٹیوں، علمائے کرام اور تاجر برادری کا تعاون انتہائی ناگزیر ، ارکان انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے ، ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر 8 محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ضلع بھر میں 8 محرم کے 79 جلوس( اے کیٹگری کے 10، بی کیٹیگری کے 13) اور 244 مجالس منعقد ہوئیں، جن پر 15 سو سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ، ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ تمام مجالس اور جلوسوں کی اوور آل سپرویژن کی اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے امن کمیٹیوں، علمائے کرام اور تاجر برادری کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے ۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جلوس کے راستوں کی سرچنگ اور سویپنگ کی جا رہی ہے ، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ قانون ہاتھ میں لینے والے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں