گھر میں گولی چلنے سے 22سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی

گھر میں گولی چلنے سے 22سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی

الماری کی صفائی کے دوران پستول اچانک چل گئی ،تفتیش جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر میں گولی چلنے سے 22 سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ میاں حیات کالونی میں محمد اشرف کے گھر پر الماری کی صفائی کے دوران پستول اچانک چلنے سے اس کی 22 سالہ بیٹی ندا اشرف سینہ پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی جس کی نعش کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس جائے واردات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے ،واقعہ خودکشی یا قتل ،اس حوالے سے میڈیکل رپورٹس پر زیادہ تر انحصار کا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں