ایل ڈی اے سٹی :کمرشل سرگرمیوں کیلئے پلان بنانیکی ہدایت

ایل ڈی اے سٹی :کمرشل سرگرمیوں کیلئے پلان بنانیکی ہدایت

ڈی جی کا دورہ ، موضع طور وڑائچ میں لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کاجائزہ ون ونڈو سیل میں لینڈ ایکوزیشن پراسس میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ میں لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کیمپ آفس میں قائم ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے لینڈ ایکوزیشن پراسس میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے اور ریونیو سٹاف کی ٹیمیں دفتری اوقات میں یہاں تعینات کی گئی ہیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے فرد کے اجرا سے لے کر رقم کی ادائیگی تک کا سسٹم ایک ہی چھت تلے موجود ہے ۔ شہریوں کو رقم کی وصولی تک کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان یہاں موجود ہیں۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے سٹی میں گھروں کی تعمیر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ٹھوس پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں