خاتون سے زیادتی ، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )الپہ پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
پولیس کو خاتون (الف )نے بتایا کہ ملزم حیدر نامعلوم کے ہمراہ گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اسلحہ کے زور پر مجھے کمرے میں لے گیا نامعلوم باہر پہرہ دیتا رہا ملزم حیدر نے اسلحہ کے زور پر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔