سکیور ٹی انتظامات فوج کی نگرانی میں ہو رہے :کرنل فہیم

سکیور ٹی انتظامات فوج کی نگرانی میں ہو رہے :کرنل فہیم

سکیور ٹی انتظامات فوج کی نگرانی میں ہو رہے :کرنل فہیم جلوسوں کے ہمرا ہ پاک آرمی کے جوان، پولیس اور خصوصی فورس ہوگی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے مہینے کاتقدس واحترام ہر مسلمان کی دینی واخلاقی ذمہ داری ہے اس ماہ میں امن وامان کی مثالی کوششوں میں ہر ادارہ بھرپور اقدامات کرے ،پاک آرمی کی نگرانی میں سکیورٹی کے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں، مجالس اورماتمی جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی،لائٹس اورصفائی کے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار کرنل فہیم نے اے سی آفس میں محرم الحرام کے جلوسوں،راستوں اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایس آر محمد سلیم،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،تحصیلدار ندیم مسعود برتھ،چیف آفیسر الفت شہزاد،ایم ڈی واسا علی حسنین،ایس این اے وقار باجوہ،ایس آئی محمد وسیم،سب انجینئر عابد باجوہ،سیف سٹی انچارج جنید بھی موجود تھے ۔کرنل فہیم نے کہا کہ امام بارگاہوں کے متولی سی سی ٹی وی کیمروں کابندوبست کریں اورڈیکٹیکٹرزکے ذریعے قابل اعتماد رضاکاروں کوعملی تربیت دلوائیں، جلوسوں کے ہمرا ہ پاک آرمی کے جوان، پولیس اور خصوصی فورس ہوگی، اے سی جوادحسین نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں یا کسی قسم کی کوئی شر پسندی کرنیوالے کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں