حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کا دورہ کلینک آن ویل میں ادویات کامعائنہ

 حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کا دورہ   کلینک آن ویل میں ادویات کامعائنہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نے کلیانوالہ اور حافظ آباد سٹی سے نکالے جانے والے جلوسوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کی کلینک آن ویل میں ادویات کی دستیابی اور دیگر سامان کا معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں،بم ڈسپوزل سکواڈ کا بھی جائزہ لیا اور انکے دستیاب ضروری آلات و سامان کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور بتایا کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں