میانی :جلوس علم وذوالجناح جامع مسجد اہلبیت سے برآمد
میانی :جلوس علم وذوالجناح جامع مسجد اہلبیت سے برآمد میڈیکل ٹیم بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہی ،جلوس مقررہ وقت پر اختتام پذیر
میانی( نامہ نگار ) محرم کے سلسلے میں مجالس اور جلوس علم وذوالجناح جامع مسجد اہلبیت علیہ السّلام سید احسان علی زید ی سے برآمد ہوا۔علماکرام اور ذاکرین عظام نے فلسفہ شہادت امام بڑے فصیح وبلیغ طرز پر بیان کیااس کے بعد تازیہ وعلم و ذوالجناح برآمد ہوا اور چوک ملنگا ں والاپہنچا تو سید الطاف حسین شیرازی کے گھر سے تازیہ وعلم نکال کر عزادر جلوس میں شامل ہوئے اور جلوس مقامی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ دربارحسین میں پہنچا وہاں پر ماتم داری کی گئی اور واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد اہلبیت علیہ السّلام میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر پولیس تھانہ میانی کے ایس ایچ او عنصر عباس جوڑا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ میڈم نمرہ اویس نے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے ہوئے تھے محکمہ ہیلتھ میانی کی میڈیکل ٹیم بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔جلوس اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد شرکاء میں لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا۔ عزاداروں نے انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کی خدمات کو سراہتے ہوئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔