پانڈو سٹریٹ کے جلوس کے راستے پر مشینری اور عملہ تعینات

پانڈو سٹریٹ کے جلوس کے راستے پر مشینری اور عملہ تعینات

آپریشن سٹاف کو پانی و سیوریج کی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ذوالجناح کے مرکزی جلوس پر واسا نے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس پر مشینری اور عملہ تعینات کر دیا، واسا نے پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے جلوس سے متعلق افسران کے لیے ایس او پیز بھی وضع کر دیئے ، سیوریج اور واٹر سپلائی کی شکایات کے ازالے کے لیے ایمرجنسی سنٹر بنائے گئے پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے جلوس کے راستے پر سنٹر قائم کیے گئے ۔ جیٹر، سکر اور واٹر باؤزر نویں محرم کو نکلنے والے جلوس کے ساتھ موجود رہے ، جلوس کے گزرنے سے قبل سیوریج لائنوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ٹیوب ویل فعال رکھے گئے ،ایم ڈی واسا غفران احمد نے نویں محرم الحرام کی مناسبت سے پانڈو سٹریٹ کا دورہ کیا، ایم ڈی واسا نے محرم کے حوالے سے واسا فیلڈ عملے کو مزید متحرک ہونے کے احکامات جاری کیے ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ محرم کے جلوسوں کی گزر گاہوں کو مکمل کلیئر رکھا گیا ہے ، ایم ڈی واسا کی آپریشن سٹاف کو شہر بھر میں پانی و سیوریج کی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کا ازالہ واسا لاہور کی ہمیشہ سے اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں