ڈی آئی جی کا G-6محرم کنٹرول روم میں سیف سٹی سرویلنس کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد محمد جواد طارق نے جمعرات کو امام بارگاہ G-6/2 میں قائم محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور 9ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی ۔۔۔
نگرانی کرنے والے سیف سٹی سرویلنس سسٹم کا جائزہ لیا۔پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی نے ڈی آئی جی کو محرم کی سکیورٹی کے لیے تعینات سیف سٹی کیمرہ نیٹ ورک کی نگرانی کے طریقہ کار، لائیو مانیٹرنگ اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔