ڈبل سواری پر پابندی ،ڈرونز سے جلوسوں کی نگرانی
ڈی پی او سیالکوٹ نے سکیو رٹی پلان جاری کر دیا ،3 ہزار اہلکار ڈیوٹی دینگے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق آج ضلع بھر میں کل 87 جلوس برآمد جبکہ 77مجالس منعقد ہونگی۔ تمام جلوسوں پر ان کی حساسیت کے پیش نظر ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ پولیس اور دیگر اداروں کے 3000 سے زائد افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور دیگر یونٹس سے آنے والی نفری کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ،تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی جائے گی، کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سٹی ایریا میں جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ، یوم عاشور پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔