چنیوٹ:عزاداروں کیلئے مثالی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ:عزاداروں کیلئے مثالی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیر وزیراعلیٰ کا ضلع چنیوٹ کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر یومِ عاشورہ کے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ارکان اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ اور تیمور امجد لالی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں اور مجالس کے انتظامی و حفاظتی اقدامات، مختلف محکموں کی ڈیوٹیوں، سبیلوں کے قیام اور دیگر انتظامات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈی پی او نے یومِ عاشورکے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلال اکبر خان اور مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبائی وزراء مختلف اضلاع کے دورے کرکے یومِ عاشورکے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو مثالی سہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کے کونے کونے کی انسپکشن اور سکریننگ کی جا رہی ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں