یومِ عاشور:مشیر وزیراعلیٰ، کمشنر، آر پی او کا جلوس کے روٹس کا دورہ

یومِ عاشور:مشیر وزیراعلیٰ، کمشنر، آر پی او کا جلوس کے روٹس کا دورہ

گرمی کے پیش نظر اینٹی سموگ گن کے ذریعے جلوس کے شرکا پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک، کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے گزشتہ رات چوک گھنٹہ گھر اور مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔وفد نے یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا، منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران گرمی کے پیش نظر اینٹی سموگ گن کے ذریعے جلوس کے شرکا پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ عزاداروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے یومِ عاشور کے لیے بھرپور اور جامع انتظامی و حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور یومِ عاشورہ کی حرمت، امن و امان اور عزاداروں کی سکیورٹی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں