9,10محرم :میٹرو،سپیڈوبس سروسز عارضی معطل

9,10محرم :میٹرو،سپیڈوبس  سروسز  عارضی  معطل

سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر ماس ٹرانزٹ بس سروسز دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ ،اورنج لائن ٹرین سروس معمول کے مطابق فعال رہے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) 9 اور 10 محرم الحرام کو اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رہے گی۔محرم الحرام کے دوران اورنج لائن ٹرین کے اوقاتِ کار اور روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔لاہور میں میٹرو بس، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر ماس ٹرانزٹ بس سروسز دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروسز 9اور 10محرم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔اورنج لائن سروس معمول کے مطابق فعال، جبکہ میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔میٹربس اور سپیڈو کی بندش سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں