سی سی پی او لاہور کا مختلف امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس کادورہ

 سی سی پی او لاہور کا مختلف امام  بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس کادورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مختلف امام بارگاہوں اور عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے سی سی پی او لاہور کو مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ بلال صدیق کمیانہ نے مجالس کے مقامات، جلوسوں کے روٹس اور متعلقہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا،اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ نویں محرم الحرام کے سلسلے میں لاہور پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں