صفائی ورکرز جلسوں کیساتھ ‘ راستوں کو صاف کر ینگے

صفائی ورکرز جلسوں کیساتھ ‘ راستوں کو صاف کر ینگے

راستوں پر پانی ،عزاداروں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا رہے گا:آپریشن منیجر

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں یوم عاشور کے سلسلہ میں ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی پلان جاری کر دیا یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوسوں کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب کے ورکرز رہیں گے اور جلوسوں کے راستوں کو ساتھ ساتھ صاف کیا جائے گا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن منیجر عامر بشیر نے بتایا کہ نویں محرم سے دسویں محرم رات گئے تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز واٹر باؤزرز اور دیگر مشینری محرم کے جلوسوں کے روٹس پر تعینات رہے گی جلوس سے قبل اور بعد میں سارے راستوں کو صاف کیا جائے گا۔ عامر بشیر نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں محرم کے سلسلہ میں جلوسوں کے راستوں پر صفائی ورکرز پانی کا چھڑکاؤ کریں گے جبکہ عزاداروں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا رہے گا یوم عاشور کے تمام روٹس مکمل صاف ستھرے کر د ئیے گئے ہیں ہمارے ورکرز رات گئے ماتمی جلوس اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک فیلڈ میں رہیں گے اور صفائی کو یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں