بنوں:نامعلوم افراد نے ماں ،دو بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا
بنوں(این این آئی)بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں اور اسکے دو بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ،گولیاں لگنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔