امریکی آزادی کے 250سال مکمل،جشن کا آغاز

امریکی آزادی کے 250سال مکمل،جشن کا آغاز

16 روزہ تقریبات میں فوجی پریڈز، ثقافتی پروگرامز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد ہو گا ایران کیخلاف کارروائی اہم کامیابی ،19 کھرب ڈالر سرمایہ کاری آئی:ٹرمپ کا خطاب

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز 16 روزہ جشن کے ساتھ کیا۔ واشنگٹن کے نیشنل مال میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی تقریب کو اپنی دوسری مدتِ صدارت کے ایجنڈے کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنی آزادی کے 250ویں سال میں داخل ہونے جا رہا ہے اور ملک ایک بار پھر عالمی سطح پر مضبوط حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں اور ملکی معیشت کو اپنی حکومت کی اہم کامیابیوں میں شمار کیا۔ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے دور میں امریکا میں 19 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ امریکی عوام کے لیے مسلسل تاریخی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔تقریب کے ساتھ ’’گریٹ امریکن اسٹیٹ فیئر‘‘ کا بھی آغاز ہوا، جس میں مختلف ریاستوں کے نمائشی پویلین، فوجی فضائی مظاہرے ، موسیقی کی تقریبات اور حب الوطنی پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔ یہ جشن امریکی اعلان آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں