11وارداتیں،شہریوں سے 17لاکھ نقدی،سامان لوٹ لیا

11وارداتیں،شہریوں سے 17لاکھ نقدی،سامان لوٹ لیا

لوئرمال،غازی آباد ، کینٹ، نواب ٹائون،شادباغ ودیگرمقامات پر ڈاکے نصیرآباد ، اچھرہ ، بھاٹی گیٹ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز سمیت سامان لوٹ لیا گیا ۔لوئرمال میں اسحاق سے 3لاکھ 65ہزارو موبائل ،غازی آباد میں خالد سے 3لاکھ 45ہزار و موبائل، شمالی چھائونی میں غیور سے 3لاکھ 30ہزار و موبائل ، نواب ٹائون میں حماد سے 3 لاکھ 10ہزار و موبائل ،شادباغ میں مصطفی سے 3لاکھ و موبائل ،ستوکتلہ کے علاقے میں جواد سے 10 ہزار وموبائل،نوانکوٹ میں اجمل سے 13 ہزار و موبائل چھین لیا گیا۔ نصیرآباد سے واصف ، اچھرہ سے اویس ، بھاٹی گیٹ سے سلطان اور ہڈیارہ سے حمید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں