اکشے کمار بہترین اداکار تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے : روینہ ٹنڈن

اکشے کمار بہترین اداکار تھے ، ہیں  اور ہمیشہ رہیں گے : روینہ ٹنڈن

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ سنیل شیٹی، اکشے کمار کیساتھ طویل عرصے بعد کام کرکے اچھا لگا۔

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار 22 سال کے بعد ایک بار پھر فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اداکار سنیل شیٹی، اکشے کمار اور ڈائریکٹر احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ اکشے کے بارے میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک بہترین اور شاندار اداکار تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، وہ اپنے کام میں جان لگا دیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں