پانچ پاکستانی نمائش کنندگان کی یورو بائیک 2026میں شرکت

پانچ پاکستانی نمائش کنندگان کی  یورو بائیک 2026میں شرکت

کراچی (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سائیکلنگ اور ای-موبیلیٹی نمائش یورو بائیک 2026 کا جرمنی کے فنانشل حب فرینکفرٹ کے وسیع وعریض ایکسپو سینٹرمیسے فرینکفرٹ میں باضابطہ آغاز ہوگیا جہاں دنیا بھر سے ہزاروں نمائش کنندگان، صنعتی ماہرین اور سائیکلنگ کے شوقین افراد شریک ہو رہے ہیں۔

 یہ نمائش 27 جون 2026 تک جاری رہے گی۔اپنے 34ویں ایڈیشن میں داخل ہونے والی یورو بائیک عالمی بی ٹو بی سائیکلنگ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے ، جہاں 40 سے زائد ممالک سے تقریباً 800 نمائش کنندگان جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی پانچ نمایاں کمپنیاں کر رہی ہیں،یہ کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں کے لیے سائیکل کے پرزہ جات اور سائیکلنگ ویئر کی تیاری میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔نمائش میں تقریباً 100 ممالک سے 30,000 سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے جو نیٹ ورکنگ، کاروباری مواقع اور سائیکلنگ و ای-موبیلیٹی کے شعبے میں جدید رجحانات سے آگاہی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں