امریکی سینیٹ نے ایران جنگ سے متعلق قرارداد مسترد کر دی

امریکی سینیٹ نے ایران جنگ  سے متعلق قرارداد مسترد کر دی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق پالیسی کو محدود کرنے کی ایک قرارداد کو مسترد کر دیا ، جو ایک روز قبل ہونے والی ووٹنگ کے برعکس اچانک تبدیلی سمجھی جا رہی ہے ۔

یہ قرارداد زیادہ تر علامتی نوعیت کی تھی اور اسے صدر کے ویٹو کے اختیار کے باعث عملی اثرات حاصل نہیں ہو سکتے تھے ۔ اس سے قبل سینیٹ نے ایک الگ ووٹنگ میں ایران جنگ کے خاتمے کے حق میں قرارداد منظور کی تھی، تاہم بعد ازاں ریپبلکن سینیٹرز کے موقف میں تبدیلی کے باعث نئی ووٹنگ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں