سرور روڈ پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار کر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر )سرور روڈپولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او سرور روڈ کے مطابق ملزم محمد بخش خود کو حساس ادارے کا جعلی افسر ظاہر کرتا تھا، مشکوک سمجھ کر روکا تو اس نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ملزم کینٹ کے علاقے میں خود کو جعلی کیپٹن ظاہر کرکے لوگوں سے کام کرنے کے بہانے سے قیمتی تحائف لیتا تھا۔ملزم سے ایف آئی اے کا جعلی کارڈ اور حساس ادارے کی وردی میں ملبوس تصویر برآمد کر لی گئی۔مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔