روس: پٹرول کی قلت سے نمٹنے کیلئے گولیوں کا استعمال

روس: پٹرول کی قلت سے نمٹنے کیلئے گولیوں کا استعمال

لاہور(نیٹ نیوز)یوکرین کے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں نے روس کی آئل ریفائنریوں کو خاصا نقصان پہنچایا ہے ، کہیں پٹرول کی فروخت پر پابندیاں لگ رہی ہیں، تو کہیں قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

 اس نئی صورتِ حال میں پریشان حال روسی ڈرائیور اب ایسے ‘جادوئی نسخوں’ کی طرف مائل ہو رہے ہیں جن سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ گاڑی کی فیول کی کھپت کم کر دیتے ہیں۔مقبول ٹیلی گرام نیوز چینل بازا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران نام نہاد ‘فیول ٹیبز’ کی فروخت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی ان متنازع مصنوعات کا چرچا ہے ۔ بُقا اور بیأایکو جیسے برانڈز کے تحت فروخت ہونے والی یہ گولیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ انجن میں ایندھن کے جلنے کے عمل کو زیادہ مؤثر اور مستحکم بناتی ہیں، جس کے نتیجے میں پٹرول کی کھپت کم ہو جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں