میں آج بھی امریش جی کو بہت یاد کرتی ہوں:اداکارہ امیشا پٹیل

میں آج بھی امریش جی کو بہت  یاد کرتی ہوں:اداکارہ امیشا پٹیل

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم غدر میں لیجنڈری اداکار امریش پوری کیساتھ کام کرنے کے اپنے یادگار تجربے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی پہلی مشترکہ شوٹنگ کے دوران شدید گھبراہٹ کا شکار تھی۔

 تاہم امریش پوری نے دوستانہ اور حوصلہ افزا رویے سے میری تمام گھبراہٹ دور کر دی۔ امریش پوری میرے لیے کام کرنا بہت آسان بنا دیتے تھے ، میں آج بھی امریش جی کو بہت یاد کرتی ہوں، حقیقت میں وہ انتہائی محبت کرنے والے اور مزاحیہ شخصیت کے مالک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں