نارنگ: 2دوستوں کی زہریلی گولیاں کھاکر مبینہ خودکشی

نارنگ: 2دوستوں کی زہریلی گولیاں کھاکر مبینہ خودکشی

19سالہ اویس اور 18سالہ فرحان ہم جماعت تھے ، جانبر نہ ہوسکے تحقیقات کررہے ، موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی:پولیس حکام

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی کے محلہ تھانہ آبادی میں 2نوجوان دوستوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت اویس ولد اختر عمر 19سال اور 18سالہ فرحان ولد شاہدکے ناموں سے ہوئی ہے جو ایک ہی محلے کے رہائشی اور سکول میں کلاس فیلو بھی تھے ۔زہریلی گولیاں نگلنے سے دونوں نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہوئی، انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم جانبر نہ ہو سکے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ،مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ دونوں نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کن حالات میں کھائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں