قلات:مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف کی تشدد زدہ لاش برآمد

قلات:مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر اے  ایس ایف کی تشدد زدہ لاش برآمد

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع قلات سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی تشدد زدہ لاش برآمد ، نوشکی میں مسلح افراد نے گیس باؤزر اور ٹریلر کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق قلات پولیس کے سربراہ زاہد شاہ نے بی بی سی سے گفتگو میں ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف وسیم کی تشدد زدہ لاش برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکی لاش کوئٹہ کراچی شاہراہ کے قریب ویران علاقے میں پھینکی گئی پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد لاش کو کراچی روانہ کردیا گیا۔وسیم کو 20 مئی کو مسلح افراد نے ضلع قلات سے اغوا کیا تھا ۔بعد ازاں کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اسکی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف افغانستان اور وزیرستان سے متصل سرحدی ضلع ژوب میں ایئرپورٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔ ادھر نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گیس باؤزر اور ٹرالر کو آگ لگادی۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے مل مینگل کراس کے مقام پر شرپسندوں نے گیس سے بھرے باؤزر اور ٹرالر کو آگ لگادی ۔واقعہ کے بعد فورسزنے قومی شاہراہ کوہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا ۔حملہ آور فرار ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں