فلمی دنیا میں قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھا:پریانکا چوپڑا

فلمی دنیا میں قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھا:پریانکا چوپڑا

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کانز لائنز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھا، میرے والدین ڈاکٹر تھے ۔

اس لیے ہم میں سے کسی کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ فلم انڈسٹری میں کس طرح آگے بڑھا جاتا ہے ، جب میں نے آغاز کیا تو اگر کسی کو فلم سازی کے شعبے میں آنا ہوتا تھا تو اسے خود ہی یہ سمجھنا پڑتا تھا کہ وہ کس شعبے میں کام کرنا چاہتا ہے ۔ اس وقت بھارتی سینما کو عالمی سطح پر وہ اہمیت حاصل نہیں تھی جو آج ہے ، ہمیں اکثر بتایا جاتا تھا کہ بھارتی فلمیں کبھی بھی ہالی ووڈ کی طرح عالمی شہرت حاصل نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ انگریزی زبان میں نہیں بنتیں۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ بھارتی سینما کبھی ہالی ووڈ جتنا نہیں بن سکتا، کیونکہ ہماری فلمیں مختلف زبانوں ہندی، تیلگو اور مراٹھی وغیرہ میں بنتی ہیں، جنہیں دنیا بھر کے لوگ نہیں سمجھتے ۔اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کے ساتھ حالات بدل گئے ہیں اور آج بھارتی سینما عالمی سطح پر اپنی مضبوط شناخت بنا چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں