خواتین کو جارحانہ نہیں بلال عباس جیسے لڑکے متاثر کرتے ہیں:نمرہ شاہد

خواتین کو جارحانہ نہیں بلال عباس  جیسے لڑکے متاثر کرتے ہیں:نمرہ شاہد

کراچی (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے ایک یو ٹیوب پروگرام کے دوران بتایا کہ خواتین کو جارحانہ لڑکے نہیں بلکہ بلال عباس جیسے اداکار متوجہ کرتے ہیں، ایسے دلکش مرد کسی بھی کردار میں کشش رکھتے ہیں۔

 مثال کے طور پر دانش تیمور جس بھی کردار میں نظر آئیں، اچھے لگتے ہیں۔ ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے لیکن اگر ایک خوبصورت اور پرکشش لڑکے کو بہترین انداز میں تیار کر کے دکھایا جائے اور اس کے کردار کو محبت اور اہمیت دی جائے تو لڑکیاں یہی سمجھتی ہیں کہ یہی مثالی مرد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں