کاسمیٹک طریقہ علاج چہرے کی فطری خوبصورتی متاثر کرتا:نادیہ خان

کاسمیٹک طریقہ علاج چہرے کی  فطری خوبصورتی متاثر کرتا:نادیہ خان

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز کے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات یہ طریقہ علاج چہرے کی فطری خوبصورتی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے بھارتی اداکاراں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، تاہم ان کے بقول مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی میں تبدیلی محسوس کی گئی ،بعض اوقات کاسمیٹک طریقہ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں