کیلے جیسی گاڑی کو پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل

کیلے جیسی گاڑی کو پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست مونٹانا کی ہائی وے پٹرول نے انٹر سٹیٹ 90 پر ایک غیر معمولی ٹریفک سٹاپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس میں ایک گاڑی کو روکا گیا جو مکمل طور پر کیلے کی شکل میں تیار کی گئی تھی۔

یہ واقعہ بِلنگز نامی شہر کے قریب پیش آیا، جہاں ‘بِگ بنانا کار’ نامی اس منفرد گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا گیا۔پولیس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے تیز رفتار ڈرائیونگ، غیر توجہ سے گاڑی چلانے اور دیگر عجیب گاڑیاں بھی روکی ہیں، لیکن یہ گاڑی واقعی سب سے مختلف تھی۔محکمے کے مطابق اگرچہ یہ گاڑی ‘دلکش’ ضرور ہے ۔ تاہم، ٹریفک قوانین ہر صورت لاگو ہوتے ہیں چاہے گاڑی پھل ہی کیوں نہ ہو۔اس گاڑی کو بنانے والے اور ڈرائیور اسٹیو بریتھ ویٹ نے بتایا کہ وہ ٹریفک سٹاپس کے عادی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں