’’ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا‘‘ سابق جرمن فٹبالر کی کڑی تنقید

’’ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا‘‘  سابق جرمن فٹبالر کی کڑی تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے سابق کپتان، فٹبال لیجنڈ اور ورلڈ کپ فاتح فلپ لاہم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور۔۔

 عالمی فٹبال کے انتظامی ادارے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فٹبال میں شائقین اور کھلاڑیوں کے مفادات کے بجائے منافع کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔ایک اخباری کالم میں فلپ لاہم نے بڑھتی ہوئی ٹکٹ قیمتوں، ٹورنامنٹس کے پھیلاؤ اور کھیل کے بڑھتے ہوئے تجارتی رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا ہے ’’، جس کے بعد فٹبال حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں