نیمار جونیئر 981 دن بعد ٹیم میں واپسی پر رو پڑے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر ورلڈکپ 2026ء کے دوران 981 دن کے بعد قومی ٹیم میں واپسی پر آبدیدہ ہو گئے ۔نیمار ورلڈکپ کے دوران برازیل کے سکاٹ لینڈ کے خلاف میامی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے 76 ویں منٹ میں میدان میں داخل ہوئے ۔ان کا 3 سال بعد ٹیم میں واپس آنا میچ کا سب سے جذباتی لمحہ تھا اور ۔۔
اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔نیمار جونیئر بدترین شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، روتے ہوئے میدان سے باہر آئے میچ کے اختتام تک نیمار کی ہر کک پر شائقین نے انہیں بھرپور داد بھی دی۔انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی واپسی پر کہا کہ میں 3 سال بعد دوبارہ قومی ٹیم کی جرسی پہن کر بہت خوش ہوں۔نیمار نے کہا کہ میں اب جسمانی طور پر ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، لیکن ظاہر ہے اتنے دنوں تک ٹیم سے باہر رہنا مشکل تھا۔واضح رہے کہ نیمار اکتوبر 2023ء میں یوراگوئے کے خلاف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہونے کے بعد قومی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے ۔