قطر کی ٹیم بھی فٹبال اور ولڈکپ سے باہر،تعداد6 ہوگئی

قطر کی ٹیم بھی فٹبال اور ولڈکپ سے باہر،تعداد6 ہوگئی

برازیل،سوئٹزرلینڈ، کینیڈا ،مراکش اورجنوبی افریقہ نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، ہیٹی اپنی تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ پوائنٹ حاصل کرنے سے محروم

میامی(سپورٹس ڈیسک )قطرکی ٹیم بھی فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی اور اس طرح قطر سمیت اب تک 6 ٹیمیں میگاایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں، گروپ بی کے میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا نے قطرکو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد بوسنیا ہرزی گوینا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آگئی، جبکہ قطرکی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آؤ ٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، گروپ بی کے آخری میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو دو ۔ ایک سے ہرایا۔ سوئٹزرلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ گروپ سی کے اہم میچ میں برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤ ٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے گروپ سی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی ، برازیل نے گروپ مرحلے کا اختتام 7 پوائنٹس کے ساتھ کیا ۔ سکاٹ لینڈ کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، دریں اثنامونتری میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ سی کے ایک اور مقابلے میں مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر ناک آؤ ٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہہیٹی اپنی تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ پوائنٹ حاصل کرنے سے محروم رہ گیا۔ گروپ میں برازیل پہلی پوزیشن پر رہا جبکہ مراکش دوسرے نمبر پر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں