اولمپکس میں شریک ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کااعلان

اولمپکس میں شریک ہر ایتھلیٹ کو  10 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ‘فٹ فار دا فیوچر اولمپک گرانٹ’ کی منظوری دے دی ہے۔۔

 جس کے تحت اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ۔آئی او سی کے مطابق گرانٹ کے حصول کے لیے ایتھلیٹس کو باقاعدہ درخواست دینا لازمی ہو گا۔پروگرام کے لیے ہر اولمپک ایونٹ میں 14 کروڑ ڈالرز کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔آئی او سی نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام کا آغاز رواں سال ہونے والے ونٹر گیمز سے کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں