جیٹ طیارے جتنا شور مچانے کی صلاحیت رکھنے والا شخص

جیٹ طیارے جتنا شور مچانے کی صلاحیت رکھنے والا شخص

میلبرن(نیٹ نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ جوزف میک گرل بیٹ اپ کو دنیا کی سب سے اونچی آواز رکھنے والا شخص قرار دیا ہے ۔

جوزف میک گرل بیٹ اپ اپنے گلے سے 122.4 ڈیسی بل کی آواز نکال سکتے ہیں جو کہ کسی جیٹ طیارے کے ٹیک آف کے دوران نکلنے والی آواز یا ایمبولینس کے سائرن کے آواز جتنی اونچی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے یہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کوئی خصوصی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے انسان ایسا ریکارڈ بنانے کی پریکٹس کر سکے ، ایسا ریکارڈ صرف تب ہی بنایا جا سکتا ہے جب قدرتی طور پر کسی انسان کی آواز اونچی ہو۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شمالی آئر لینڈ کی سکول ٹیچر اینالیسا فلیناگن نے 1994ء میں 121.7 ڈیسی بل کی آواز نکال کر قائم کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں