بینک اسلامی نے سائبر سیکیورٹی کیلئے امریکی کمپنی ری سیکیورٹی سے شراکت کر لی

بینک اسلامی نے سائبر سیکیورٹی کیلئے امریکی کمپنی ری سیکیورٹی سے شراکت کر لی

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے سائبر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں صفِ اول کی امریکی کمپنی ری سیکیورٹی کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔

اس شراکت کے ذریعے ، بینک اپنے سیکیورٹی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کے لیے زیادہ محفوظ ڈیجیٹل بینکاری کے تجربے کو یقینی بنانے کی غرض سے ری سیکیورٹی کی جدید ترین صلاحیتوں اور مہارتوں سے فائدہ اٹھائے گا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بینک اسلامی کی جانب سے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسررضوان عطا، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران ایچ شیخاور چیف آپریشنز آفیسر سہیل سکندر موجود تھے جبکہ ری سیکیورٹی’ کی نمائندگی اس کے وائس پریزیڈنٹ آف آپریشنزمحمد بلال اور اسٹریٹجک ایڈوائزر برہان شیخ نے کی۔ رضوان عطا نے کہا کہ ہمارے صارفین کے اعتماد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں