پروفی یا عام کافی؟ ماہرین نے صحت کیلئے بہتر انتخاب بتا دیا

پروفی یا عام کافی؟ ماہرین نے صحت کیلئے بہتر انتخاب بتا دیا

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ان دنوں ‘پروفی’ کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ، پروفی دراصل کافی اور پروٹین کا امتزاج ہے جسے فٹنس کے شوقین افراد، ورزش کرنے والے اور مصروف پیشہ ور افراد پسند کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پروفی عام کافی کے مقابلے میں زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتی ہے ، توانائی کو متوازن انداز میں برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور بار بار کافی پینے کی خواہش کو بھی کم کرتی ہے ۔ پروٹین ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے جس سے بتدریج توانائی حاصل ہوتی رہتی ہے اور اچانک تھکن یا توانائی میں کمی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں،غذائی ماہرین نے گردوں کے مریضوں اور کیفین سے حساس افراد کو پروفی احتیاط کے ساتھ پینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاجاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں