عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ،فیصل ممتاز
تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،وزیر اطلاعات سے گفتگو
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف رفیق نیر نے ملاقات کی۔ مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، عوامی مسائل، حکومتی امور، اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ملاقات میں ریاستی امور، میڈیا کے مثبت کردار کی اہمیت پر گفتگو ہوئی ،وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادیٔ صحافت اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے