عاشورہ صبر ، ایثار اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ،حنیف عباسی
امام حسینؓ اور اہلِ بیتِ اطہار کی عظیم قربانی اسلام کی حقیقی اقدار کے تحفظ کی روشن مثال ہے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں صبر، استقامت، ایثار اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے ، حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیتِ اطہار کی عظیم قربانی اسلام کی حقیقی اقدار کے تحفظ کی روشن مثال ہے ، واقعئہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ابدی معرکہ ہے جو ہر دور کے انسان کو رہنمائی فراہم کرتا ہے ، یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام 1448ھ) کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کیا ۔حنیف عباسی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم، جبر اور ناانصافی کے سامنے سر نہ جھکا کر امت مسلمہ کے لیے عظیم مثال قائم کی، یومِ عاشور ہمیں سچائی، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کا پیغام دیتا ہے ،قوم حضرت امام حسینؓ کی سیرت سے صبر، تحمل، اخلاقی جرأت اور خدمتِ خلق کے اوصاف اپنائے ،شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں حق، عدل اور اصول پسندی کی لازوال علامت ہیں ۔